ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / مرکزی داخلہ سیکریٹری نے آسام اور میزورم کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ طلب کی 

مرکزی داخلہ سیکریٹری نے آسام اور میزورم کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ طلب کی 

Wed, 14 Mar 2018 11:51:03    S.O. News Service

نئی دہلی، 13 مارچ (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)مرکزی وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بین ریاستی سرحدی معاملے پر اگلے ہفتے آسام اور میزورم کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ ہوگی۔ دونوں ریاستوں کے چیف سیکریٹریوں کی میٹنگ 20 مارچ 2018ء کو نئی دہلی میں مرکزی داخلہ سیکریٹری جناب راجیو گوبا نے طلب کی ہے۔مرکزی وزیر داخلہ نے میزورم کے وزیر اعلیٰ جناب للتھانولا کو ایک خط بھی لکھا ہے۔ یہ خط9مارچ 2018ء کو بیرابی واقعے سے متعلق للتھانولا کی طرف سے ایک مراسلے کے جواب میں جناب راجناتھ سنگھ نے لکھا ہے۔ جناب راجناتھ سنگھ نے اس بات پر زور دیا کہ آسام اور میزورم کی ریاستی سرکاروں کو امن اور انتظام برقرار رکھنے کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دونوں ریاستوں کے درمیان تمام تصفیہ طلب معاملوں کو آپسی اور باہمی طورپر حل کرنا چاہیے۔مرکزی وزیر داخلہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ میزورم اور آسام کی سرکاریں بیرابی میں صورتحال کو کنٹرول کرنے اور عوام کو جمع ہونے سے روکنے کے لئے تمام اقدامات کریں گی۔


Share: